لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
انگلش ٹیم تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 18 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے مقابل آئے گی۔
فل سالٹ اور جوز بٹلر انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے، تیسرے نمبر پر جیکب بیتھیل جبکہ کپتان ہیری بروک چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
ٹام بینٹن، سیم کرن، جارڈن کوکس، برائیڈن کارس، لیام ڈاسن، عادل رشید اور لک ووڈ بھی ٹیم میں شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔