اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ افغان وفد کا کہنا ہےٹی ٹی پی کے دہشت گرد اپنے گھروں میں پاکستان واپس جارہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہوکر جارہے ہیں؟۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 30, 2025
وزیر دفاع نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھر سڑکوں، بسوں، ٹرکوں، گاڑیوں پر سوار ہوکر نہیں جا رہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیسے پناہ گزین ہیں جو چوروں کی طرح پہاڑوں میں دشوار گزار راستوں سے پاکستان داخل ہو رہے ہیں۔



