سری لنکن ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا کو کپتانی سے برطرف کیے جانے کا امکان

Published On 18 November,2025 07:28 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا کو کپتانی سے برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ چارتھ اسالنکا پاکستان میں ہونے والی ٹی 20 ٹرائی سیریز سے دستبردار ہو گئے تھے۔

اسالنکا نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے لیے بھی اکسایا تھا، ٹی 20 ورلڈکپ تک دسن شاناکا کو کپتان مقرر کیا جائے گا۔