سیاسی تناؤ! بنگلادیش ویمنز ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی

Published On 18 November,2025 03:12 pm

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) سیاسی تناؤ کے باعث بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے بھارت کا دورہ کرنا تھا، بنگلادیش اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ تھی۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے ویمنز ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا بتانا ہے کہ بی سی سی آئی نے خط کے ذریعے ہمیں دورہ ملتوی ہونے سے متلعق آگاہ کیا اور دورے کو ری شیڈول کرنے کا بتایا گیا، دورے کو ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورہ بنگلا دیش بھی ملتوی کیا تھا، بھارتی ٹیم اب اگلے سال ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔