پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا جس کی کپتانی سٹیو سمتھ کریں گے، پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان سٹیو سمتھ، عثمان خواجہ، جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور سکاٹ بولینڈ بھی شامل ہیں۔



