لاہور: بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ خریدنے کیلئے فنڈز جاری

Last Updated On 09 October,2018 07:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بلٹ پروف ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ خریدنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وی وی آئی پیز، وی آئی پیز اور دیگر ہائی سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں کے لیے بلٹ پروف ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس خریدنے کے لیے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے 60 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ 60 کروڑ روپے میں 3 ہزار بلٹ پروف ہیلمٹ اور 3 ہزار جیکٹس خریدے گی، لوجسٹک برانچ خریداری کے لیے جلد ٹینڈرز جاری کرے گی۔