لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران گھریلو تنازعات پر خاتون سمیت دو افراد جان سے گئے۔ مانگامنڈی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ہو گئی جبکہ شاہدرہ میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ لاہور کے نواحی علاقہ مانگا منڈی میں پیش آیا۔ جہاں گھریلو تنازع پر شہری بشیر احمد نے اپنی اہلیہ 30 سالہ یاسمین کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔
ملزم کو گرفتار کر کے آلئہ قتل برآمد کر لیا گیا۔ دوسرا واقعہ شاہدرہ کے علاقہ معراج پارک میں پیش آیا جہاں شہری مقبول بیوی اور بھانجے کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھانجے نوید کے اس کی بیوی شبانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ مقتول نے ملزموں کو نا قابل اعتراض حالت میں پکڑا۔ تو ملزموں نے اس کے سر پر ڈنڈے اور اینٹوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تاہم دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔