پنجاب پولیس میں افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری، 6 افسران کے تقرر و تبادلے

Last Updated On 17 January,2020 06:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں افسران کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے 6 افسران کے تقرر تبادلے کر دیے گئے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 6 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب لاہور، محمد حسن اقبال کو ڈی پی او لیہ، ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ کیپٹن (ر) بلال افتخار کو ڈی پی او حافظ آباد، ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی کو ایس ایس پی پی ایچ راولپنڈی، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور سید کرار حسین کو ڈی پی او لودھراں، ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
 

Advertisement