راولپنڈی: گھریلو ملازمہ تشدد کیس، ملزم کی درخواست ضمانت خارج

Last Updated On 12 July,2020 10:11 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے معصوم گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ملزم حسن صدیق کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے خلاف تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

تفصیل کے مطابق انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج نے آن لائن فیصلے سناتے ہوئے منشیات کے 2 سمگلرز کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی اور خاتون سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا۔

عدالت نے ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ ایئرپورٹ سے 6 کلو 390 گرام آئس سعودی عرب سمگل کرنے کے مجرم ممتاز کو 8 سال قید اور 70 ہزار جرمانہ، 2400 گرام چرس سمگلنگ کے 2 ملزمان سجاد اور افتخار کو بری، ایئرپورٹ سے 220 گرام ہیروئن سمگلنگ کے مجرم شاہد نواب کو 1 ماہ 27 دن قید اور 25 ہزار جرمانہ، ملزمان سہیل اور فضل کو بری، 2400 گرام چرس سمگلنگ کیس میں خاتون ملزمہ زبیدہ بی بی کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز ملک نے معصوم گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ملزم حسن صدیق کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے خلاف تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعادت حسین ملک نے روات میں زمین کے تنازع اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملزمان شیخ جلیل وغیرہ کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کر دی اور پولیس سے کیس ریکارڈ طلب کر لیا۔