کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر کارروائی کے دوران سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ مسافروں سے لیپ ٹاپس، موبائل فونز، ایکسیسریزاور دیگر الیکٹرانک مصنوعات ضبط کر لیں۔
ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق دبئی سے آنے والی پرواز پی کے 9208 کے دو مسافر گرفتار کیا گیا جن سے لیپ ٹاپس، موبائل فونز، ایکسیسریز، ٹیبلیٹس، اسمارٹ واچز، رسٹ واچز، میک بکس، پروجیکٹرز، آئی پیڈز اور دیگرسامان بھی ضبط کر لیا گیا۔
الیکٹرانکس سامان کی مالیت 88لاکھ 86ہزار روپے ہے۔ ملزمان ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی کا سامان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان عتیق اورعارف کوکسٹمز عملے نے شک کی بنیاد پر روک کرتلاشی لی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں مسافروں کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان نے اقبالی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی سے واپسی کے ٹکٹس کراچی میں مقیم ارسلان قریشی نامی شخص نے بنوا کردیئے تھے جس کے لئے سامان دبئی سے کراچی لایا جا رہا تھا۔