کیف(روزنامہ دنیا ) یوکرائن کے مشہور گلوکار الیگزینڈر یوشکو المعروف اینڈی کارٹ رائٹ کی اہلیہ میرینا کوکھل نے مبینہ طورپر زیادہ نشہ کرنے پر اپنے شوہر کو قتل کر کے لاش ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ گلوکار کی 36سالہ اہلیہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمہ نے کہا وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کے شوہر کے مداحوں کو پتا چلے کہ ان کا انتقال اس حالت میں ہوگیا ہے اور چار روز تک ان کی لاش کو وہیں رکھا۔
اینڈی رائٹ کے مداحوں سے بچا کر میرینا کوکھل کو عدالت پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران وہ اپنے وکیل سے مسلسل پوچھتی رہیں کہ وہ کیا کر چکی ہیں۔