چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ محمد والا کے علاقہ میں سابق شوہر نے طلاق لینے کی رنجش پر ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور اس کے 6 سالہ بھتیجے کو مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے ڈیڑھ سال قبل اسلم نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے طلاق کے بعد اپنے میکے رہائش پذیر تھی۔
مقتولہ کے سابق شوہر اسلم نے اپنے ساتھی مشتاق کیساتھ مل کر زہریلی مٹھائی کھلا کر طاہرہ یاسمین اور اس کے بھتیجے حسیب کو مار ڈالا۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔