لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گھر میں گھسنے والے دو ڈاکو مارے گئے، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، اقبال ٹاؤن میں ہتھوڑے کے وار سے خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
لاہور فیصل ٹاؤن میں 2 ڈاکوؤں نے شہری ملک اقبال کے گھر ڈکیتی کے دوران اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ملک اقبال کی بیٹی نے صورتحال کی اطلاع واٹس اپ گروپ میں کر دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔
اُدھر اقبال ٹاؤن میں ہتھوڑے کے وار سے خاتون کو قتل کر دیا گیا، ملزم مقتولہ کی بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔