کراچی: پولیس نے بچوں پر تشدد کرنےوالے دو اساتذہ کو گرفتار کر لیا

Published On 22 August,2020 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مومن آباد پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز مدرسے کے طالبعلم بچی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلع ویسٹ پولیس نے تشدد کرنے والے قاری کی تلاش شروع کی۔ ویڈیو کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے۔ اورنگی ٹاون میں واقعہ مدرسہ میں فرید نامی قاری بچی کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔

دوران تفتیش معلوم ہوا رواں ماہ9اگست کو بھی مدرسہ میں علی سیّد نامی قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر6سالہ حمزہ پر تشدد کیا۔6سالہ حمزہ پر تشدد سے پیٹھ پر نشانات ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو قاری فرید اورعلی سید کو گرفتار کیا ہے۔