لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے باعث شہری کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی، یہ فائرنگ شاہدرہ ٹاؤن کے سنگیت سینما کے قریب ہوئی، جس کے باعث شہری قتل ہو گیا، قتل ہونے والا شہری کا نام یاسر بٹیرا ہے۔
فائرنگ کی زد میں آ کر زبیر نامی شہری شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول نے دوکاندار علی سے رقم لینی تھی جس پر تکرار ہوئی دکاندار وکی نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس تھانہ شاہدرہ ٹاؤن نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔