اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ، گشت پر مامور 2 اہلکار شہید

اسلام آباد: تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ، گشت پر مامور 2 اہلکار شہید

وفاقی دارالحکومت میں رات گئے افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار اسلام آباد کی آئی جے پی روڈ پر گشت پر مامور تھے۔ حملہ آوروں نے کیرج فیکٹری کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، شہدا میں اہلکار بشیر اور اشتیاق شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد کو اکھٹا کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔