لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس میں ماڈل نایاب کے قتل کا معاملہ، پولیس نے مقتولہ کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا گیا۔ فون ڈیٹا سے کئی قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے اس کا موبائل فون غائب تھا۔ قاتل فون ساتھ لے گیا اور گھر سے عقب سے نکلا۔ قاتل نے لاش کو برہنہ کر کے قتل کو زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے سابق ماڈل کی نیم برہنہ لاش برآمد
مقتولہ دبئی سے کچھ عرصہ قبل ہی واپس آئی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، مقتولہ کی لاش گھر کے اندر فرش سے ملی تھی، مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔