اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پر اسلحہ لے کر گھومنے اور خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مسلح شخص کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سڑک پر گھومنے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ملک سہیل کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے سامنے سے گرفتار مسلح شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی، 45 سالہ ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی ہے، بظاہر دماغی توازن خراب لگتا ہے، پولیس ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔