اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ فٹبال گراؤنڈ سے وکلاء کے غیر قانونی چیمبرز کے خاتمے کے بعد گراونڈ کو اصل شکل میں بحال کر دیا گیا اور باقاعدہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔
ایف ایٹ گراونڈ جہاں چند ماہ قبل وکیلوں کے سینکڑوں غیر قانونی چیمبرز تھے آج دوبارہ کھیل کا میدان بن چکا ہے۔ ایف ایٹ گراونڈ پر باقاعدہ فٹ بال میچ بھی کروایا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فٹبال گراؤنڈ کی دوبارہ بحالی سے رہائشیوں کیلیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروع میں مدد ملے گی۔ ایف ایٹ گراونڈ میں فٹ بال کے علاوہ ٹینس، بیڈ مینٹن سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بھی جلد شروع کر دی جائیں گی۔