کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دائر دومقدمات کی سماعت ہوئی، عدم شواہد کی بناء پرعدالت نے ملزم عذیر بلوچ کودونوں مقدمات میں بری کردیا۔
کراچی کے سینٹرل جیل میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف دائر دومقدمات کی سماعت ہوئی، پولیس ملزم کیخلا ف ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی، جس پر عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر عزیز بلوچ کو بری کر دیا۔
عزیز بلوچ کے خلاف 2012 میں دوران آپریشن کلاکوٹ اور بغدادی تھانے میں پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنےکے مقدمات درج کئے گئے تھے، دونوں کیسز میں تین ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔