لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں اور چوروں نے عید کے ایام میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔
وحدت کالونی میں پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر نوید سہیل کے گھر سے چور 16 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے گلبرگ سے اکرم واہلخانہ سے 5 لاکھ، نواب ٹاؤن میں عمران کے گھر سے 4 لاکھ، جوہر ٹاؤن میں نبیل کے گھر سے 4 لاکھ، گارڈن ٹاؤن میں اویس کے اہلخانہ سے 3 لاکھ چھین لئے۔
پولیس کے مطابق گلبرگ میں شہری ارسلان کے اہلخانہ سے 4 لاکھ، سمن آباد میں زبیر کے گھر سے 2 لاکھ، کوٹ لکھپت میں نعیم کے اہلخانہ سے 3 لاکھ ، فیکٹری ایریا میں عبداللہ کے گھر سے 2 لاکھ اور وحدت کالونی میں اشفاق کے گھر سے 2 لاکھ چوری کر لئے گئے۔
اس کے علاوہ شاہدرہ ٹاﺅن میں کاشف کے گھر سے 3 لاکھ، راوی روڈ کے علاقہ میں عرفان کے اہلخانہ سے 2 لاکھ، پرانی انارکلی میں فدا کے اہلخانہ سے ایک لاکھ اور غالب مارکیٹ میں احسن کے گھر سے دو لاکھ کی نقدی، زیورات ودیگر سامان چھین لیا گیا۔
جنوبی چھاؤنی، ڈیفنس، اچھرہ، لاری اڈا، باٹا پور سے گاڑیاں جبکہ داتا دربار، ٹاؤن شپ، نصیر آباد، بادامی باغ، ریس کورس، لوئر مال، شیرا کوٹ، ساندہ اور ڈیفنس سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔