کراچی: ایک ہفتے کے دوران 656 سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

Published On 25 July,2021 12:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران 656 سے زائد ملزمان کو گرفتارکر کےغیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس کارووائیوں میں گرفتار ملزمان میں 81 اسٹریٹ کرمنلزبھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 29 موٹر سائیکلیں، 2 رکشے بھی تحویل میں لئے ہیں۔

ملزمان کو مقدمات درج کر کے تفشیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement