ملتان: (دنیا نیوز) فارمیسی پر ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور اسلحے کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔
پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع فارمیسی میں تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز لوٹ کر بآسانی فرار ہو گئے، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔
تاجروں نے سی سی سی ٹی وی متعلقہ تھانے کی پولیس کو دے دی ہے لیکن تاحال ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ، جس پر تاجروں نے احتجاج کا اعلان بھی کر دیا ہے۔