کراچی: کورنگی سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد، تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا

Published On 28 July,2021 08:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد کر لی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کےعلاقے کورنگی زمان ٹاون سے 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی کی شناخت 6 سالہ ماہم کے نام سے کرلی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 سالہ ماہم گزشتہ رات 9 بجے زمان ٹاون کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کردیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے بچی کی تلاش کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ رات گئے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش صبح سویرے زمان ٹاون سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا۔
 

Advertisement