لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ چوہنگ میں ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، زیادتی کا شکار خواتین نے پولیس کو بیان قلمبند کرا دیا ہے۔
زیادتی کا شکار خاتون ارشاد بی بی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے، ماں بیٹی ایک دوسرے کی عزت بچانے کے لیے خود کو قربان کرنے کے لیے تیار تھیں۔
پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ رکشہ والے سے ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر تک جانے کا کرایہ 3 سو روپے طے ہوا، میں لاہور میں دوسری مرتبہ آئی، اس لئے راستے کا پتا نہیں تھا، ڈرائیور اور اس کا ساتھی رکشہ ایک سکیم میں لے گئے، ملزموں نے ویرانے میں گن پوائنٹ پر رکشے سے اتار کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میں نے ہاتھ جوڑ کر کہا میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ مت بنائیں۔
دوسری طرف متاڑہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ ملزموں سے کہا ماں دل کی مریضہ ہے اس سے زیادتی نہ کریں، ملزم عمر نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم منصب نے صرف والدہ کے ساتھ زیادتی کی۔
لڑکی نے کہا کہ کار سوار عباس کے آنے پر ملزم ہمیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عباس نامی شہری نے فوری پولیس کو بتایا جو ہمیں ہسپتال لے گئے۔