کراچی: پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، اغوا کار بھی زیر حراست

Published On 08 September,2021 01:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈیفنس انوسٹی گیشن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، دوسری جانب گارڈن شوز مارکیٹ کے قریب سے اغوا کار کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں یکم ستمبر کو بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو ڈیفنس انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا، ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزم ساجد نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا، ملزم کی بیوی صائمہ ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر رہ رہی تھی کہ اس دوران ملزم ساجد، صائمہ کے ماں باپ کے گھر آیا اور تیزاب پھینکا دیا۔

ملزم کی بارہ سال قبل صائمہ سے شادی ہوئی اور صائمہ سے تین بچے بھی ہیں، ملزم نشے کا عادی ہے اور بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا تاہم ملزم ساجد کے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

ادھر گارڈن تھانے کی حدود شوز مارکیٹ کے قریب سے شہریوں نے 8 سالہ لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش میں اغوا کار کو پکڑ کر مددگار 15 کے حوالے کر دیا تاہم حراست میں لیے گئے اغوا کار کو مزید قانونی کاروائی کے لئے علاقہ پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔
 

Advertisement