فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈگلس پورہ میں قیمتی پراپرٹی جعلسازی سے فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم ڈی سی دفتر کے ریکارڈ کیپر کو انٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کر لیا، ملزم کو حوالات میں بند کروا دیا گیا۔
تھانہ سرکل انٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 4/21 میں مطلوب ڈپٹی کمشنر دفتر کے سابقہ ریکارڈ کیپر احسان الحق پر الزام تھا کہ اس نے بشرہ بی بی کی ڈگلس پورہ میں واقع قیمتی اراضی ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے فروخت کی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
ملزم کو گزشتہ روز سرکل آفیسر انٹی کرپشن ناصر چھٹہ نے قاسم شاہ اور فیض عباس کے ہمراہ ضلع کچہری میں چھاپہ مار کر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔