جیکب آباد :کروڑوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،650کلو چرس برآمد

جیکب آباد :کروڑوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،650کلو چرس برآمد

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم سکھر عرفان منگی کی قیادت میں کسٹم عملے نے جیکب آباد کے قریب کا میاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اسسٹنٹ کلیکٹر عرفان منگی نے بتایا کہ ٹرک پر چھاپے مارکر 650.کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ،تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ کارروائی کسٹم کلیکٹوریٹ کی ہدایت پر ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عرفان منگی کامزید کہنا تھا کہ چرس ٹرک کے ایک خفیہ خانے میں سیلیڈ کرکے چھپائی گئی تھی،چرس کوئٹہ سے سندھ لائی جارہی تھی جبکہ اس کارروائی کو کامیاب بنانے کے لیے تین ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔

اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم نے کہا کہ برآمد شدہ چرس کی مالیت بین الاقومی منڈی میں چھ کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔