فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں کم عمر بچیاں اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم نے رضا آباد، پیپلزکالونی، منصور آباد کے علاقوں میں گھناؤنا جرم کیا۔
فیصل آباد میں ایس پی مدینہ ڈویژن حفیظ بگٹی کی سربراہی میں مدینہ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی،شہر کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچیاں اغواء کر کے ان کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سر یل اغوا کار گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رضا آباد ،پیپلزکالونی ،منصور آباد ،تھانہ صدر کے علاقہ سمیت مختلف علاقوں میں گھناؤنا جرم کیا۔
ملزم کی کم عمر بچیوں کو اغواء کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھیں، ملزم عرصہ دراز سے فیصل آباد پولیس کے لیے سر درد بنا ہوا تھا ۔ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کو حوالات منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔