بلوچستان کسٹم کی کارروائیاں،5کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا

Published On 01 October,2021 05:55 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کسٹم نے کارروائیاں کرتے ہوئے اندورن ملک سمگل کیا جانے والا 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ہے۔


ترجمان کسٹم کے مطابق بلوچستان میں کسٹم نے نوکنڈی، نوشکی اور مانی خواہ کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

کسٹم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سامان میں کپڑا، چائے کی پتی، کراکری اور کاسمیٹکس کا سامان شامل ہے جبکہ مانی خواہ میں مزدا ٹرک سے دو پک اپ گاڑیاں، ٹرک کا فریم اور ٹائر قبضے میں لیے گئے جو سیبوں کی آڑ میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کسٹم نے کہا کہ برآمد ہونیوالا سمگل شدہ سامان اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔