کراچی:(دنیا نیوز) موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سکول ٹیچر کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) کے عہدیداراور سکول ٹیچر سلمان اپنے بیٹے صبور کو گاڑی میں سکول سے گھر لے کر جا رہے تھے، ہیلمٹ پہنے دو موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، مقتول کو آٹھ گولیاں ماری گئیں جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول برآمد کر لئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا پھر ٹارگٹ کلنگ، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس کی روشنی میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔