کراچی: رات گئے سٹریٹ کریمنلز کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ، دو شہری زخمی

Published On 10 February,2022 09:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر کراچی میں رات گئے سٹریٹ کریمنلز کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا چمڑا چورنگی کے قریب سٹریٹ کریمنلز نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا، کیماڑی کے علاقے میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک نوجوان زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی میں دو ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔ پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا، دونوں ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ڈاکووں سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
 

Advertisement