فیصل آباد: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے آتے ہی مختلف چوراہوں پر کبھی معذوری کا ڈھونگ تو کبھی معصوم بچوں کا سہارا لے کر پیشہ ور موسمی بھکاریوں نے یلغار کررکھی ہے، شہری گداگروں کی بھر مار سے تنگ آ گئے۔
برقعے میں ملبوس موسمی خواتین گداگر کیمرے کو دیکھتے ہی دوڑ لگا دیتی ہیں۔ یہ گداگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے نڈر ہو کر شہریوں کو بیزار کرتے ہیں لیکن انسداد گداگری مہم کے ذمہ داران کہیں نظر نہیں آتے۔
موسمی بھکاری شہریوں کی نرم دلی کا فائدہ اٹھا کر شہریوں سے پیسے بٹور کر اصل حقداروں کی حق تلفی کرتے ہیں۔