کراچی: بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ، رواں سال 122 بچے اذیت سے گزرے

Published On 17 June,2022 10:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو مزید تشویش میں ڈال دیا۔ رواں سال 122 بچوں کو اغوا کیا گیا۔

کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات، رواں سال کے پہلے ماہ سے اب تک 122 بچوں کو اغوا کیا گیا۔ انٹی وائلنٹ کرائم سیل کی رپورٹ کے مطابق چائلڈ کڈنیپنگ کے 115کیسز رپورٹ ہو چکے۔

جنوری سے اب تک 106 بچوں کو بازیاب کروایا گیا جبکہ 10 بچے آج بھی اپنی ماؤں سے مل نہ سکے۔ اے وی سی سی زرائع کا کہنا ہے کہ واقعات میں تین بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ شہری کہتے ہیں وارداتوں میں ملوث تمام منظم گروہوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی بچوں پر کڑی نظر رکھنے اور مشکوک افراد کی پولیس کو اطلاع دینے کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement