کراچی: بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا، ملزمان گرفتار

Published On 15 June,2022 12:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نارتھ کراچی کے علاقے میں بیوی نے دیور کے ساتھ مل کر اپنے ہی شوہر کو قتل کرا دیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نارتھ کراچی گلشن توحید کے علاقے میں اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ بھابھی کے کہنے پر دیور نے اپنے ہی بھائی کو قتل کر ڈالا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مقتول کے بھائی اور بیوی کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ 9 جون کو گلشن توحید کے علاقے میں پیش آیا۔

ایس ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن شہلا رضا کے مطابق ملزمہ پروین نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر چھپانے کی کوشش کی۔ ملزمہ اپنے دیور کو پسند کرتی تھی اور قتل کا منصوبہ ساتھ مل کر بنایا۔ ملزمہ کے مقتول نعمت سے دو بچے بھی ہیں۔ پولیس نے تکنیکی ٹیم کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
 

Advertisement