لاہور:(دنیا نیوز) ہنجروال میں اوباش ملزمان نے تشدد کرنے کے بعد بھائی کے سامنے بہن کو اغوا کر لیا۔
لاہور کے علاقے ہنجروال میں ملزمان نے بہن کے سامنے بھائی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان مبشر اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے مغویہ کے بھائی نعمان کو زدوکوب کیا گیا۔
مغویہ کی والدہ کوثر بی بی نے تھانہ ہنجروال میں درخواست جمع کروا دی، درخواست گزار نے بتایا کہ اس کا بیٹا نعمان اپنی بہن کیساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں ملزمان میری بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے۔
ہنجروال پولیس نے کوثر بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، ڈی ایس پی سبزہ زار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور کہا گیا کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔