پشاور : (دنیا نیوز) پشاورمیں ایف آئی اے کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئیں ، ملزم گزشتہ کئی سال سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں ۔