کندھ کوٹ: تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو کچل دیا

Published On 09 March,2023 09:42 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو کچل دیا۔

کرم پور کے رہائشی عامر میرانی، قاسم نصیرانی اور عرفان کندھ کوٹ جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے تینوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کیں، پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Advertisement