کراچی : پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں ملزم گرفتار

Published On 20 March,2023 05:59 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Advertisement