کراچی : ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار

Published On 08 April,2023 04:54 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے تھانے ٹیپو سلطان کی حدود میں سکینہ کالونی ریلوے پٹری امام بارگاہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ایلکس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔