کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 02 May,2023 01:31 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اور واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔