چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا

Published On 01 June,2023 11:30 pm

میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ یارو لوند تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت دو افراد کو قتل کردیا ، اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق تین ملزمان نے فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کیا اور فرار ہوگئے ، جائے وقوع پر کرائم سین کور کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔