پتوکی: (دنیا نیوز) فیکٹری میں کام کرنے والے نوجوان ورکر نے ساتھی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں ھلہ روڈ پر رشید کالونی میں عینک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے ورکروں کے درمیان تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا، اسی دوران عبداللہ نے طیش میں آ کر نعمان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خودکشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، فیکٹری مالک کا کہنا تھا کہ دونوں نوجوان فیکٹری میں کام کرتے تھے، اچانک جھگڑا ہوا اور دونوں جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا ۔