عارفوالہ ساہیوال روڈ پر پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 01 June,2023 11:44 pm

عارفوالہ: (دنیا نیوز) عارف والا، ساہیوال روڈ پر دلووالا نہر کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈاکو مبینہ طور پر ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا۔

عارفوالہ ساہیوال روڈ پر ڈاکوؤں اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا، پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری پر موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

Advertisement