میرپور ماتھیلو :چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا

Published On 02 June,2023 12:48 am

میرپور ماتھیلو : ( دنیا نیوز ) سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو میں چچا نے غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

سندھ پولیس کے مطابق یارو لوند تھانے کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر بھتیجی سمیت دو افراد کو قتل کردیا ۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشوں کو کرائم سین کور کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement