حیدرآباد : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع حیدر آباد کے تھانہ مکی شاہ کی حدود سے جعلی کرنسی ڈیلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
حیدر آباد پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے جعلی کرنسی ڈیلر محراب بھٹی کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہزار کے پچاس اور پانچ ہزار کا ایک جعلی نوٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی 3 بار جعلی کرنسی کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے۔