انٹرپول کی کارروائی، سعودی عرب سے قتل کا مطلوب ملزم گرفتار

Published On 07 June,2023 11:31 am

لاہور : (دنیانیوز) انٹرپول کی مدد سے قتل کے انتہائی مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب میں کارروائی کرکے سرگودھا سے فرار ہونیوالے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امجدعلی کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے تحت سرگودھا میں مقدمہ درج تھا، پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے گرفتار ملزم کو سرگودھا پولیس کے حوالے کردیا۔
 

Advertisement