ملتان : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع ملتان میں کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ سگریٹس ضبط کرلیں۔
کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 40 ہزار غیر ملکی سگریٹ کے کارٹن تحویل میں لیے گئے جبکہ تحویل میں لیے گئے سامان کی مالیت4 ملین روپے سے زائد ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پکڑے گئے سامان کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی گئی ہے اور سگریٹ کے سمگلروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔