پشاور: سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا

Published On 29 July,2023 07:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع خیبر میں سب انسپکٹر کو شہید کرنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو شلوبر چوک باڑہ ضلع خیبر سے حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے گرفتار ہونے والا دہشتگرد ضلع خیبر میں سب انسپکٹر کو شہید کرنے، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔