پشاور: (دنیانیوز) اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کی ، ملزم کے قبضے سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ ادویات کو جانچ کے لیے ڈرگ انسپکٹر کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے ۔